*آئیں حجامہ کروائیں اوربےجا سٹیرائیڈز و اینٹی بائیوٹک ادویات سے جان چھڑائیں*
حجامہ ایک *سنت ﷺ* طریقہ علاج ھے
اس *سنت ﷺ* کو زندہ کریں۔ اور اپنے کسی بھی مرض کا علاج *سنت ﷺ* طریقے سے کروائیں
*الحجامہ کیا ہے ؟*
الحجامہ عربی زبان کے لفظ سے ماخوذ ہے- جس کے معنی کھینچنااور چوسنا کےہیں- یہ ایک قدیم طبی طریقہ علاج ھے
اور *سنت نبویﷺ* بھی ھے
جوکہ اللہ تعالی کا انسانوں کیلئے عظیم تحفہ ھے- جسم کے مختلف حصوں سےاضافی، غیرضروری، غیرطبعی، فاسد خون ( *Deed Cells* ) حجامہ کے ذریعے جسم سے نکالنا ضروری ھیں
کیونکہ انسانی صحت کا دارومدارجسم میں فعال خون پر ہے- اگرخون صحت مند تو انسان صحت مند ہے- % 80 بیماریوں کی وجہ ہی جسم کا فاسد خون ہے ۔ جب یہ جسم سے نکل جاتا ہے تو انسان بیماریوں سے بچ جاتا ہے اور اگر کوئی بیماری لاحق ہو تو وہ مرض بھی *سنت ﷺ* کی برکت سے ختم ہو جاتا ہے۔ یہ قدیم طبی طریقہ علاج انتہائی مفید اور سائیڈایفیکٹس سے پاک ہے- یہ *سنت نبویﷺ* طریقہ علاج الحجامہ ہے-
*نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ*
بہترین علاج جو تم کرتے ہو وہ حجامہ لگوانا ہے *صحیح بخاری* (5696)